Posts

Showing posts from June, 2022

حبس ڈرامہ

 😥😥😥😥😥بےچاری بانو کی شادی طلال سے نھیں ہو سکی۔ زوھا اپنی پسند کی شادی کے لیۓ سرگرم ہےاور باسط اپنی دولت حاصل کرنے کے لیۓ عاٸشہ سے شادی کافیصلہ کر چکا ہے۔ 

پہچان ڈرامہ

پہچان ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ترکی مقیم ہے ۔خاتون کے اپنے میکے اور سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بھت اچھے ہیں لیکن اچانک کہانی میں نیا موڑ آتا ہے جب خاتون صاحبہ اچانک غاٸب ہو جاتی ہیں ایٸر پورٹ سے۔ ابھی ڈرامے کی شروع کی اقساط آن ایٸر ہوٸی ہیں آگے اگلی اقساط میں پتہ چلے گا کہانی میں کونسے راز چھپے ہوۓ ہیں۔😊😊😊

سنگ ماہ قسط 24

 اپنے باپ نصراللہ خان مرحوم اپنی ماں زرغونہ اور اپنے سوتیلے باپ مرجان خان کی حقیقت جاننے کے بعد ہلمند بالکل سکتے کی حالت میں ہےاور اب کہانی میں بھی نیا موڑ آ چکا ہے کیونکہ ھلمند کا سگا باپ جسے اب تک ہیرو کی حیثیت حاصل تھی اب ولن بن چکا ہے اور مرجان خان جو اب تک ولن لگ رھا تھا اب اس کردار بھی کسی حد تک بدل گیا ہے۔ ہلمند لوگوں سے چھپتا پھر رھا ہےوہ اپنے آپ کا لوگوں کا اور حقاٸق کا سامنا کرنے کی ہمت کہاں سے لاۓ گا۔ اس کہانی کا سب سے اہم کردار پہلے بھی ہلمند تھا اب بھی ہلمند ہی ہے۔